دیپالپور،ایک روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی جنگل سے نعش برآمد،رحمت علی عرف ساغر اور دونامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق دوروز قبل دیپالپور کے نواحی گاؤں 35/2Lکے رہائشی اللہ دتہ کی تیس سالہ بیٹی ساجدہ بی بی لاپتہ ہوگئی جس کی نعش پپلی پہاڑ کے جنگلات سے مل گئی ہے ۔ساجدہ بی بی کی شادی چارسال قبل محمداکرم سے ہوئی تھی جس سے اس کا ایک بیٹا بھی تھا مگر دوسال پہلے وہ شوہر سے ناراض ہوکراپنے میکے آگئی تھی ۔دوروز پہلے وہ گھر سے غائب ہوگئی جس کی برہنہ حالت میں نعش پپلی پہاڑ جنگل سے مل گئی ہے ۔جس کا مقدمہ 55/BDکے رہائشی رحمت علی عرف ساغر اور دونامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردی گئی ہے۔
