دیپالپور،ایک ہفتہ قبل اغوا ہونیوالے دارارقم کے ڈائریکٹر راؤاحمدسجادبارے بڑی خبر آگئی
چند روز سے دار ارقم کے ڈائریکٹر راؤ احمدسجادکے اغوا بارے خبریں گردش کر رہی تھیں اور ان کے اغوا کی ایف آئی آر بھی تھانہ سٹی میں درج کروائی گئی گزشتہ شب ان کے قریبی ذرائع نے اوکاڑہ ڈائری کو اطلاع دی کہ وہ بخیروعافیت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔تاہم کچھ گھنٹوں بعد ہمیں بتایا گیا کہ سجاد صاحب ابھی گھر نہیں اور ان کی جلد واپسی کیلئے دعا کی جائے۔
ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دس برس قبل بھی راو سجاد صاحب کو اغوا کیا گیا تھا اور وہ کچھ دنوں بعد بازیاب ہو گئے تھے۔
یاد رہے تین روز قبل تھانہ سٹی میں درج ہونیوالی ایف آر کے مطابق راؤاحمدسجاد کچہری چوک دیپالپور کے قریب زرعی بنک کے سامنے سے نامعلوم کار سواروں نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا تھا۔