depalpur haveli daketi wardaat 565

دیپالپور،ایک ہی روز میں چوری و ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں شہری اکتیس لاکھ سے محروم

دیپالپور کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں شہری اکتیس لاکھ روپے سے محروم ہوگئے ۔ پہلا واقعہ غلہ منڈی روڈ دیپالپور میں پیش آیا جہاں بدرمنیر کریانہ سٹور سے نامعلوم چور چھ لاکھ روپے کا نقدی و سامان چرا لے گئے دوسرے واقعے میں چوہدری برکت علی نامی شخص حویلی لکھا کے ایک نجی بنک سے پچیس لاکھ روپے نکلوا کر اپنے گاؤں فریدپورجاگیر جارہاتھا کہ رستے میں مسلح ڈاکووَں نے گن پوائنٹ پر اسے روکا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ دونوں واقعات کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم عوام نے دن دیہاڑے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں