دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے اے آرسکینڈری سکول آف سائنس میں والدین کی تربیت کے حوالے سے دوروزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ادارہ میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر علاقہ بھر کی سماجی، علمی و ادبی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں اے آرسائنس سکول کو انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈائریکٹر ادارہ میاں محمداسلم ڈولہ کی دیپالپور میں تعلیم کے حوالے سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تربیتی سیشن سے خطاب اوراوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرینر محمداسد اور آصف خورشید نے کہا کہ بچوں کا زیادہ تر وقت والدین کیساتھ گزرتا ہے جن کے تعاون کے بغیرکبھی بچہ ایک کامیاب انسان نہیں بن سکتاوالدین ساری ذمہ داری سکول انتظامیہ پر چھوڑنے کی بجائے بچوں کی تعلیم کیلئے وقت کو اپنے لازمی شیڈول میں شامل کریں۔ٹرینرز کا کہنا تھا کہ تمام والدین اولاد جیسی نعمت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہاکریں اور سٹونٹس ادارے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے ہمیشہ اپنے اساتذہ کے ادب و احترام کو لازم کرلیں انشااللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ڈائریکٹر میاں محمداسلم ڈولہ نے کہا کہ اے آرسائنس سکول چاردہائیوں سے علاقے میں علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہے انہوں نےتمام والدین کا شکریہ اداکیا کہ ان کے تعاون سے یہ ادارہ برٹش کونسل کی جانب سے انٹرنیشنل ایوارڈ کا حقدار قرارپایا ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اے آرسکینڈری سکول آف سائنس جنوبی پنجاب کا وہ منفرد ادارہ ہے جو کم بجٹ میں قوم کے نونہالوں کو بہترین میعاری تعلیم سے آراستہ کررہاہے۔
