دیپالپور،اے آرسائنس سکول کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی

دیپالپور،اے آرسائنس سکول کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی منعقد،اے آرسائنس سکول سے مدینہ چوک تک نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے اے آرسائنس سکول کی جانب سے ڈائریکٹر ادارہ میاں اسلم ڈولہ کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی میں ریسکیو 1122،طالبعلموں ،اتحاد پریس کلب کے ممبران اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ ریلی اے آرسائنس سکول سے مدینہ چوک تک نکالی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی اوربدمعاشی قراردیا ۔ میاں اسلم ڈولہ نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے بھارت پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے اب عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لے ورنہ یہ خطہ آگ کی جنگ میں جھلس گیا تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آجائےگی ۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان آرمی کے حق میں بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button