دیپال پور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں بھٹہ مزدور صابر علی اپنے بچوں کے ہمراہ خریداری کے لئے مارکیٹ آریا تھا کہ قریبی گاؤں کے با اثر زمیندار منظور احمد نے لین دین کے معاملے پر جھگڑا شروع کر دیا اور مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی حاملہ بیوی ارشاد بی بی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا چار ماہ کا حمل ضائع ہو گیا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی لکھا کی لیڈی ڈاکٹر عظمی نے متاثرہ خاتون کا الٹرا ساونڈ کیا اور تاحال اپنی رپورٹ جاری نہیں کی اور غریب خاتون کو اوکاڑہ ریڈیالوجسٹ کی طرف ریفر کر دیا اس طرح خاتون کو انصاف نہیں مل رہا پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا اور بااثر ملزمان نے بھٹہ مزدور کا رکشہ بھی چین لیا ہے متاثرہ خاندان نے لیڈی ڈاکٹر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
