depalpur bar association annual lunch 530

دیپالپور،بارایسوسی ایشن کی جانب سے معزز بار ممبرز کے اعزاز میں ظہرانہ

دیپالپور بارایسوسی ایشن کی جانب سے ہر برس بار ممبرز کو الوداعی ڈنردیاجاتا ہے اس بار بھی یہ روائت برقرار رکھی گئی ہے تاہم اس بار موسم کی خرابی کے پیش نظر ڈنر کی بجائے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا.اس الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اوکاڑہ چوہدری محمداعظم،سینئرسول جج اوکاڑہ مدثرفرید کھوکھر،اسسٹنٹ کمشنردیپالپورملک راشد نعمت کھوکھرکے علاوہ دیپالپور کی تمام جوڈیشری کے علاوہ پاکپتن،ساہیوال،اوکاڑہ،رینالہ خورد،عارف والا اور چیچہ وطنی کے صدر و سیکرٹریز بار سمیت دیپالپور بار کے ممبران نے شرکت کی۔تقریب کےمیزبان موجودہ صدرچوہدری وحید احمد اور سیکرٹری طاہرمعین چشتی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا جبکہ جج صاحبان نے دیپالپور بار ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور بار مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بہترین کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانان گرامی کو یادگاری شیلدز بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں