دیپالپور،باردانے کی غیرمنصفانہ تقسیم ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، تبریز صادق مری
دیپالپور،اسسٹنٹ کمشنردیپالپورکاآڑھتیوں اور ٹاؤٹوں کے خلاف ایکشن،باردانے کی غیرمنصفانہ تقسیم ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، تبریز صادق مری تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری نے گندم خریداری مراکز کے ہنگامی دورے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد باردانے کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانا ہے۔ایک روز قبل انہوں نے بصیرپور فوڈسنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں پر ایک شخص کے قبضے سے جعلی سی ڈی آر اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے جو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔آج ایک بار پھر انہوں نے حویلی،حجرہ اور بصیرپور میں چھاپے مارے اور ظفراقبال نامی ایک شخص کے پاس سے بیس جبکہ سردار علی کے قبضے سے 52 شناختی کارڈز اور جعلی سی ڈی آر برآمد ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ملزمان کے خلاف فوری مقدمات درج کرلئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورنے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باردانے پر صرف کسانوں کا حق ہے اور ہم ان کی حق تلفی نہیں ہو نے دیں گے.جعلی سی ڈی آر کے ذریعے باردانہ لینے والوں اور ان کی معاونت کرنے والے فوڈ عملے کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا.