بار اور بنچ کے مابین بہترین تعلقات اولین ترجیح ہے،وکلاء ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،میاں منظور احمد ریحان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امیدوار برائے صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن میاں منظور احمد ریحان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد ریحان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کامیاب ہونے کی صورت میں وکلا کی فلاح و بہبود اور بار و بنچ کے درمیان بہترین تعلقات کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وکلا ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں جو ہر دور میں آئین کی بالادستی کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتے ہیں مگر ابھی تک اس طبقے کو اہم امور میں نظر اندا زکیا جاتا ہے جو کہ ہمیں قابل قبول نہیں.

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر امور نمٹانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔میاں منظور ریحان نے وکلاسے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں انہیں ووٹ دیکر ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں تاکہ وکلا کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے ۔