anjuman bahali mazooran founder member zafar toqeer passed away 371

دیپالپور،بانی رکن انجمن بحالی معذوراں ظفرتوقیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے بانی رکن ظفرتوقیر چل بسے ۔ یادرہے چند روز قبل وہ اپنے کسی عزیز کی عیادت کیلئے لاہور جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لاہور میں زیرعلاج تھے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان کے انتقال پر صدرانجمن بحالی معذوراں ملک مظہرنواز نوناری اور تمام عہدیداران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ظفرتوقیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں