دیپالپور،باپ بیٹے پرانسانیت سوز تشدد واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ایک روز قبل لدھیوال کے رہائشی محمدحسین اور اس کے بیٹے پر مقامی جاگیرداروں تشدد اور حیوانیت کی انتہا کردی تھی ان کا جرم یہ تھا کہ یہ ان وڈیروں سے انصاف لینے عدالت جا پہنچے تھے جو خود کو اس ملک کا مائی باپ سمجھتے ہیں۔واقعہ کے مطابق سجاد اور اس کا باپ دیپالپور کے نواحی گاؤں لدھیوال سے آج تاریخ پر جارہے تھے کہ جابر ،قادر، عابد اوردو نامعلوم لوگوں نے دورجاہلیت کی یاد تازہ کردی.یہ واقعہ تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں پیش آیا جس کی تفصیل کچھ یوں‌ہے کہ نواحی گاؤں لدھےوال کے رہائشی محنت کش محمد حسین اور اسکا بیٹا سجاد اپنےگاؤں کے جابر نامی زمیندارکے خلاف پیشی بھگت کر واپس جا رہے تھے کہ وڈیرے نے ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے خاتون کی مدد سے انکا راستے میں موٹر سائیکل روکا اور تشدد کرنے کے بعد اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بزرگ کی ناک میں نکیل ڈال کر بھونکنے پر مجبور کرتے رہے، ماہ رمضان اور روزہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے روزہ دار بزرگ کے منہ میں پیشاب کرتے رہے جس سے اسکا روزہ ٹوٹ گیا جبکہ سفید داڑھی بھی نوچ ڈالی اسکے بیٹے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی ٹانگیں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں، انسانیت سوز مظالم سے جب باپ بیٹا ہوش کھو بیٹھے تو انہیں اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا جنہیں پولیس نے ہسپتال پہنچایا جہاں سے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں لاہورریفر کر دیا گیا.واقعہ کی تفصیلات سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل نے مقامی پولیس کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک طارق جاوید اعوان نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button