ali baba juice corner a thief 859

دیپالپور،بجلی حرام،جوس حلال،شہرکامعروف جوس کارنر بھی بجلی چورنکلا

اگرآپ دیپالپور رہائشی ہیں تو یقینی طور پر آپ علی بابا مڈنائٹ نامی جوس کارنر سے ضرور واقف ہوں گے جہاں کا جوس پینے کافی دور دور سے لوگ آتے ہیں لیکن یہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ یہ جوس جس بجلی سے بنایا جارہاہے وہ چوری کی ہے ۔اس بات کا انکشاف آج اس وقت ہوا جب ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے علی بابا مڈنائٹ کو چیک کیا تو وہاں کا مالک محمداکبر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔اکبر نے کیبل سے ڈائریکٹ سپلائی لگارکھی تھی اور یہی نہیں بلکہ موصوف نے اپنے ساتھ ساتھ مزید دو گھروں کو بھی اس بجلی سے فیضیاب کر رکھا تھا مگر ان سے باقاعدہ وہ بل وصول کیاکرتا تھا۔ اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او میاں طارق بشیر کا کہنا تھا کہ بجلی چور ملک و قوم کے خائن ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں