دیپالپور،بجلی چوری میں ملوث دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے گئے،دیپالپور رورل سب ڈویژن کو بجلی چوری سے پاک کرکے دم لیں گے،ملک عرفان تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او دیپالپوررورل سب ڈویژن ملک محمدعرفان نے واپڈا ٹیم اور پولیس کے ہمراہ اسداللہ پور،ڈیلیانوالی اور اکاون ڈی میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔بعدازاں انہوں نے نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کا مجرم ہے اس کیساتھ کسی بھی قسم کی رعائت نہیں ہوگیاانہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں لیٹ نائٹ آپریشن کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دیپالپور رورل کو مکمل طور پر بجلی چوروں سے پاک نہیں کردیا جاتا۔
