depalpur,wapda ka bijli choron k khilaf opration 531

دیپالپور،بجلی چوروں کےخلاف بلاامتیازآپریشن جاری رہے گا،ایکسئین شاہداقبال ملک

ایکسئین دیپالپور شاہد اقبال ملک کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او دیپالپور اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر نے بجلی چوروں کے خلاف رات گئے آپریشن کیا ۔آپریشن میں اٹھارہ واپڈااہلکاروں پرمشتمل تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی معاونت کیلئے پولیس بھی ہمراہ تھی۔دیپالپور کے مختلف علاقوں چک فضل شاہ،کھڑک سنگھ،چک نمبر 45/D اور دیگرمیں کئے گئے آپریشن میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں ایکسئین واپڈا دیپالپور شاہداقبال ملک نے کہا کہ بجلی چوری بہت بڑا جرم ہے جس کے تدارک کیلئے حکومت سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔دیپالپور میں ایک بھی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائے گااور یہ آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں