دیپالپور،بدبخت بیٹے نے اپنی دنیا اجاڑ لی،ماں قتل،باپ شدید زخمی 328

دیپالپور،بدبخت بیٹے نے اپنی دنیا اجاڑ لی،ماں قتل،باپ شدید زخمی

دیپالپور،بدبخت بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے اپنی ماں کوقتل کردیا،باپ کا بھی گلا کاٹ دیاجس کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفرکردیا گیا  اس کو پیسوں کی حرص و لالچ کہیں یا رشتوں کے تقدس کی پامالی دیپالپورکے نواحی گاؤں 48ڈی میں بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اپنی ماں کے پیٹ میں چھریوں کے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا ۔ملزم شاہد نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اپنے باپ منیر پر بھی تیز دھاد چھری کے ذریعے حملہ کر کے اس کو شدید زخمی کردیا ۔گردن پر لگنے والے شدید چوٹوں کے باعث منیر احمد کی حالت تشویشناک ہوگئی اور اسے لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہد گھر سے پیسے چرا لیا کرتا تھا جس پر اس کا باپ منیر اسے ڈانٹتا تھا ۔اس بار بھی ایسا ہی ہوا اور باپ بیٹے کے درمیان ہونیوالی تکرار اس حدتک جا پہنچی کہ شاہد نے پہلے اپنی ماں حلیمہ بی بی اور پھر باپ منیر احمدپر چھریوں کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کردیا جس سے ماں تو موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں