بدنام زمانہ دتو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا،بین الاضلاعی گینگ سے ناجائز اسلحہ ،موٹرسائیکلیں اور رکشہ برآمد ہوا،ڈی ایس پی دیپالپور پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اللہ دتہ عرف دتو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ یادرہے کہ یہ گینگ دیپالپور،حویلی لکھا،میکلوڈ گنج سمیت اور دیگر شہروں میں بھی خوف کی علامت بنا ہوا تھا ۔ یہ خطرناک گینگ ڈکیتی ،چوری اور قتل کی تیس سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ڈکیت گینگ کے قبضے سے ناجائز اسلحہ ،دس موٹرسائیکلیں اوردو ہفتے قبل تارا سنگھ سے چوری ہونیوالا موٹرسائیکل رکشہ بھی برآمد ہوگیا ۔ اس گینگ کے ایک ممبر نے کچھ عرصہ قبل اپنے حقیقی باپ کو بھی قتل کرکے اس کی نعش اپنے گھر میں گڑھا کھود کر دفن کردی تھی ۔ اتحاد پریس کلب کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل دیپالپور عابدمظفر بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے انشا اللہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعید ملک کی سربراہی میں ضلع اوکاڑہ کو جرائم سے پاک کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ دتو گینگ کی گرفتاری میں ایس آئی شفیق احمد کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس دیپالپورنے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گینگ کے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں اور آنیوالے دنوں میں ملزمان کی جانب سے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔
