چک تھاور میں نامعلوم افراد نے بزرگ شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا،محنت کش اللہ یارپر سوتے میں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں چک تھاور میں نامعلوم افراد نے رات کو مقامی زمیندار کے ڈیرے پر سوئے شخص کو قتل کردیا۔میڈیا کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اللہ یار ولد سردار سردار علی گزشتہ شب ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کو چارپائی کیساتھ باندھ کر بیہمانہ تشدد کیا اور بجلی کی تار کیساتھ اس کا گلا گھونٹ کر جان سے مار دیا ۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او اوکاڑہ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے میڈیا پر چلنے والی ابتدائی اطلاعات میں یہ تاثر سامنے آیا کہ اللہ یار کو ڈاکوؤں نے قتل کیا تاہم اس کو باندھ کر پر بیہمانہ تشدد ، اس کی جیب میں پیسوں وغیرہ کا موجود ہونے جیسی چیزیں کسی اور ہی طرف اشارہ کر رہی تھیں اور قیاس آرائی یہی ہے کہ اس کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے۔