bazm e ashqan rasool ki relly 411

دیپالپور،بزم اویسیہ عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام جلوس کا اہتمام

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں محافل و ریلیوں کا انعقاد،ڈیرہ چن پیر پر یکم ربیع الاول سے پروگرامز شروع،آستانہ اویسیہ سے بھی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی دیپالپور شہر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں محافل،ریلیوں اور مختلف پروگرامز کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔شہر بھر کی مساجد،دوکانوں اور گھروں میں چراغاں اور خوبصورت لائیٹنگ کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں جبکہ دوکانوں پر برقی قمقمے،جھنڈیاں اور سٹکرز وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ڈیرہ چن پیر،جامعہ خلیل اکبر،بزم اویسیہ عاشقان رسول ﷺ اور دیگر مذہبی جماعتوں اور تنظیمات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں پیر ریاض اویسی،پیر نویسی،راؤفہداجمل خان،حاجی نوااز قمر رزاقی اور میان فخرمسعود بودلہ کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد نے جلوس میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں