دیپالپور،بزم عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام مقابلہ نعت خوانی ہوگا، بارہ ربیع الاول کوفائنل کے بعد ازاں مشعل بردار جلوس نکالا جائیگا،حاجی نواز قمر رزاقی تفصیلات کے مطابق بزم عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام بیسواں سالانہ مشعل بردار جلوس بارہ ربیع الاول کی شام نکالا جائیگا۔بزم عاشقان رسول ﷺ کے بانی وصدراور روح رواں حاجی محمدنوازقمر رزاقی نے بتایا کہ اس سے قبل حویلی روڈ پرمیلادہاؤس درویش ٹاؤن میں نعت خوانی کے مقابلے بھی ہورہے ہیں جن میں سے منتخب بہترین نعت خوانوں کے گیارہ ربیع الاول کو سیمی فائنل ہوں گے جبکہ بارہ ربیع الاول کی عصر تک فائنل مقابلے انعقاد پزیرہوں گے جس کے بعد نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات و ایوارڈز دئیے جائیں گے.
اس کے بعد مشعل بردار جلوس نکالا جائیگاجو درویش ٹاؤن میلاد ہاؤس سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مدینہ چوک دیپالپور میں اختتام پزیرہوگا۔ مزیدبراں حاجی محمدنواز قمر نے بتایا کہ مشعل بردار جلوس گزشتہ بیس سال سے نکالا جارہاہے جبکہ مقابلہ حسن نعت کا اہتمام سات برسوں سے جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت کا پیغام بن کر آئے آپ ﷺکی آمدسے بے سہارا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو راستہ ملا۔پوری دنیا قیامت تک آپ ﷺ آپ کی احسان مندہے۔
