zahid shah gilani,bazm e ghulaman e mustafa 394

دیپالپور،بزم غلامان مصطفی ﷺ کے زیراہتمام تقسیم انعامات تقریب منعقد

دیپالپور،بزم غلامان مصطفی ﷺ کے زیراہتمام تقسیم انعامات تقریب منعقد،سیدزاہدشاہ گیلانی نے بہترین سجاوٹ کرنیوالوں کو ایوارڈز دئیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتحصیل میونسپل کمیٹی ہال میں بزم غلامان مصطفیﷺ کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دیپالپور بھر میں گلیوں بازاروں اور گھروں کو بہترین انداز میں سجانے والوں کو ایوارڈز دئیے گئے یہ ایوارڈز بزم غلامان مصطفی ﷺ کے صدر معروف سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیت سیدزاہدشاہ گیلانی نے دئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک ناصررضا نے کہا کہ گلیوں کو سجانا سنوارنا بھی حضور ﷺ سے محبت کا ایک اظہار ہے اور بزم غلامان مصطفیﷺ ہرسال بہترین سجاوٹ کرنیوالوں کو ایوارڈز سے نوازتی ہے انشااللہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بزم غلامان مصطفیﷺ کے عہدیداران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.