asp depalpur crackdown against without licence drivers 570

دیپالپور،بغیرلائسینس اورکم عمرموٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی

ملک میں ہرسال بے شمار حادثات اس وجہ سے پیش آتے ہیں کہ ڈرائیورز یا تو بغیر لائسینس ہوتے ہیں یا کم عمر بچے موٹرسائیکل چلا رہے ہوتے ہیں اس کے تدارک کیلئے آج اے ایس پی دیپالپور سنگھار ملک نے شہر میں بغیرنمبری، بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے 100 سے زائد موٹرسائیکلوں کوتھانہ سٹی میں بندکردیا.
اے ایس پی سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر موٹرسائیکل وارداتوں میں استعمال ہوتے ہیں بغیر نمبر موٹرسائیکل چلانا جرم ہے اپنے موٹرسائیکل پر فینسی نمبر پلیٹس کی بجائے صرف محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگائیں اس کے علاوہ 17 سال سے کم عمر بچہ اگر موٹرسائیکل چلاتے پکڑا گیا تو بھی کارروائی ہو گی کیونکہ کم عمر بچے حادثات کا سبب بنتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں