بلدیاتی اداروں کی بحالی،میاں فخرمسعود بودلہ نے دوبارہ چارج سنبھال لیا،ڈھول کی تھاپ پر دفتر آمد ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چیئرمین میاں فخر مسعود بودلہ نے چارج سنبھال لیا۔وہ اپنی رہائشگاہ سے ایک جلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی دفتر آئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میاں فخرمسعود بودلہ اور وائس چیئرمین راجہ غضنفر بودلہ نے کہا کہ انشااللہ اپنے معزز ممبران کیساتھ مل کر شہر کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں ہم سب بھائی ہیں اور مل جل کر ہی دیپالپور کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔
