baloch ittehad movement 2018 election 462

دیپالپور،بلوچ اتحاد موومنٹ کا آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

دیپالپور،بلوچ اتحاد موومنٹ کا آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس معروف سیاسی شخصیت محمودخان بلوچ کی رہائشگاہ منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے بلوچ برادری جمع ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار حاجی منظور حسین،سردار محمدایوب خان،شاہنواز بلوچ اور محمد اسلم لاشاری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے بلوچ برادری اپنے حقوق کے حصول اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار مزید موثر طریقے سے اداکرنے کیلئے ایک ہو جائے انہوں نے سردار محمود خان کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے تمام بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقع فراہم کیا اس موقع پر تمام بلوچ برادری نے اتفاق کیا کہ آئندہ الیکشن میں باہمی مشاورت سے بلوچ امیدوار کھڑا کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں