دیپالپور میں کرونا وائرس کے اثرات ایک بار پھ سے بڑھتے جا رہے ہیں ،اسی سلسلے میں دیپالپور کچہری چوک کے نزدیک واقع مشہور بنک نیشنل بنک آف پاکستان چار روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے بنک کے باہر لگائے گئے نوٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بنک سٹاف میں کرونا وائرس کی نشاندہی کے بعد کو چار روز کیلئے کلوز رکھا جائے گا ۔لۃذا عوام لین دین کیلئے اپنی قریبی برانچ سے رابطہ فرمائیں۔
نوٹس بورڈ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ہیڈ آفس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔نیشنل بنک اب چودہ مارچ کو کھلے گا۔