دیپالپور،بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی میں ریلیاں نکالی گئیں
دیپالپور،بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں،متحدہ علماء فورم اورموبائل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے قیادت کی تفصیلات کے مطابق الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی اور نوجوان مذہبی رہنما صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی کی زیرقیادت متحدہ علماء فورم اورچوہدری زنیرذولفقارو ہیبت خان کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔متحدہ علماء فورم کی ریلی مرکزتوحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ سے شروع ہوکر مین بازارغلہ منڈی روڈ،میزائل چوک سے ہوتی ہوئی مدینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں دیپالپورکے علماء اور طلباء نیپاک آرمی کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے علماء وطلباء افواج پاکستان کیساتھ ھمہ وقت تیار ہیں پاکستان کا انڈیا پرجوابی حملہ بھارتی نسلوں کو ہمیشہ کیلئے نیست ونابود کر دے گا،پاکستانی تحمل،برداشت اور امن کی بات کو کمزوری سمجھنا بھارتی حماقت ہے.
۔
اس موقع پر،الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان وڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب ،مولانا شاہدمحمود،مولانا اسلم سورش ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو تباہ وبرباد کردیا ہے پاکستانی عوام وطن کی حفاظت دل وجان سے کرے گی ۔غوری،نصر،شاہین ،ابابیل جیسے میزائل،الخالداور الضرار ٹینک اور ایٹم بم بنائے ہی پاکستان کی بقا اور حٖفاظت کیلئے ہیں گائے کے پجاری پاکستانی افواج کی سامنے دم دبا کر ایسا بھاگیں گے کہ مندروں میں گھنٹیاں بجانا بھی بھول جائیں گے پاکستان بنا ہی قائم رہنے کیلئے ہے اس کو مٹانے اور ختم کرنے الی خود نیست ونابود ہوجائیں گے پاکستان اپنی بنیاد کلمہ طیبہ کے صدقے سے قیامت تک قائم وآباد رہے گا ریلی میں شریک علماٗ وطلباء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگا کر پاک آرمی اور سیکورٹی سلامتی کے اداروں سے اظہاریکجہتی کیا۔