بھارت ریاستی دہشتگرد ہے،پلوامہ حملے میں پاکستان ملوث نہیں،پاکستان پر الزامات کی بجائے انڈیا آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو لگام دے،جنگ کی صورت میں قوم متحد ہے،او آئی سی مسئلہ کشمیر کیلئے موثرکردار ادا کرے،رہنمامسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق کی گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور میں حاجی محمدسلیم ڈولہ کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رہنما اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے خود دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے ۔بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں جبکہ بھارت خود کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہاہے اور اس کے جاسوس پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں جن کا اعتراف اس کے ایجنٹ کلبھوشن نے کیا بھی ہے ،بھارت نے اگر حملے کی حماقت کی تو تباہی سے دوچار ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اوآئی سی کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ آر ایس ایس جیسی تنظیموں پر پابندی لگائے انہوں نے کہا کہ اگر او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو بلایاجائے تو پاکستان کو اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ورنہ اس کا انتہائی غلط تاثر جائے گا۔
