دیپالپور،بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا،مسئلہ کشمیر اقوا متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے،جہاں آراء وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو کی صاحبزادی محترمہ جہاں آرا وٹو نے اپنے دفتر میں اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370کو ختم کرکے اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے جن میں کشمیریوں کوپاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کیلئے حق خودارادیت دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں جو ظلم کیا جاری ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی کشمیر ہرگز بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بدترین کرفیو پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ۔
