دیپالپور کے نواحی علاقے سبز پورہ میں غلام علی نامی شخص کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دس بھینسیں ہلاک ہوگئیں آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اس بارے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ قریبی کوڑے میں پہلے آگ لگی جس نے بعد ازاں باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دوسری جانب مالک غلام علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کا کم از کم پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا ہے جو اس کی عمر بھر کی پونجی ہے حکومت اس موقع پر اس کی امداد کرے.
