رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دیپالپور کے نواحی علاقے فخر ٹاؤن میں آج سے چار روز قبل ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں پر ایک خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔اوکاڑہ ڈائری کو واقعہ کی جو تفصیلات حاصل ہوئیں اس کے مطابق قتل ہونیوالی پچیس سالہ خاتون سکینہ بی بی کی شادی پانچ سال قبل دیپالپور رتہ کھنہ روڈ پر واقع گرین ٹاؤن میں عمران نامی ایک شخص سے ہوئی تھی جس سے اس کا ایک بیٹا تھا جبکہ اب وہ پھر سے ایک بچے کی ماں بننے والی تھی ۔چندروز قبل اس کی والدہ بشیراں بی بی بیمار ہوگئی تو وہ ماں کی عیادت کرنے کیلئے اس کے پاس فخر ٹاؤن آئی ہوئی تھی۔اور اسی دوران ہی اسے گھر میں داخل ہوکر گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے بھائی اور عزیز واقارب اور اہل محلہ کے مطابق سکینہ کو اس کے خاوند نے قتل کیا ہے ۔
ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے قتل پر اڈہ فخر ٹاؤن میں افسوس اور غصے کی کیفیت طاری تھی کہ عین جنازے کے روز مقتولہ کی ماں بشیراں بی بی بھی اللہ کو پیاری ہوگئی۔اور پھر اس واقعے کے تیسر ے روز سکینہ بی بی کی پھپھو بھی اس غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے دنیا سے کوچ کرگئی ۔
اس طرح غصے،عدم برداشت اور جہالت کے مظاہرے نے تین روز میں چارزندگیاں چھین لیں ۔اہل علاقہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے قاتل کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
اس دلخراش واقعہ بارے مزید تفصیلات دیکھئے اس وڈیو میں