haji nazir ahmed passed away 431

دیپالپور،تبلیغی مرکزمیں مقیم معروف شخصیت انتقال کرگئی

دیپالپور تنلیغی مرکز میں عرصہ دراز سے مقیم حاجی نزیراحمد ڈولہ دارفانی سے کوچ کرگئے ان کا انتقال گزشتہ روز اس وقت ہوا جب وہ سالانہ چلے کیلئے نواب شاہ میں تھے کل بروز پیر انہوں نے نواب شاہ سندھ میں ظہر کی نماز پڑھی اور اس کے بعد انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے.دیپالپور کے نواحی گاؤں لوہاری والا سے تعلق رکھنے والےحاجی نزیراحمد ڈولہ انتہائی سادہ اورخوش مزاج طبیعت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی تبلیغ دین کیلئے وقف کررکھی تھی اور گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے مستقل مرکز میں ہی مقیم تھے.ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل تبلیغی مرکز میں تین بجے ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں