mian fakhar masood bodla chairman depalpur baldia 789

دیپالپور،تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے فیصلہ سنا دیا

دیپالپور،میونسپل کمیٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہوسکی،میاں فخر مسعود بدستور چیئرمین رہیں گے،زاہد شاہ گیلانی کا اہم کردار تفصیلات کے مطابق دیپالپور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں فخرمسعود بودلہ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش نہ ہوسکی ۔یاد رہے ایک ہفتہ قبل میونسپل کمیٹی میونسپل کمیٹی ممبران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ اوکاڑہ کو درخواست پیش کی تھی کہ وہ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے گیارہ اگست ساڑھے گیارہ بجے صبح اجلاس طلب کیا تھا ۔تاہم آج جب ڈپٹی ڈائرکٹر لوکل گونمنٹ محمداسلم بلوچ کی سربراہی میں اجلاس شروع ہوا تومیاں فخرمسعود کے حامی ممبران تو دفتر میں موجود تھے تاہم قرارداد عدم اعتمادپیش کرنیوالوں میں کوئی بھی موجود نہ تھا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ضلع اوکاڑہ نے بتایا کہ قراردادعدم اعتماد کی درخواست واپس لے لی گئی ہے اورمیاں‌فخر مسعود بودلہ ہی بدستور چیئرمین میونسپل کمیٹی رہیں گے.باقاعدہ نوٹیفکییشن بھی جاری کردیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں فخرمسعود بودلہ نے تمام معزز ممبران،شہریوں اور ان کیلئے آواز اٹھانے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر شہر کی خدمت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں