دیپالپور،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ شروع کردی گئی،ہیپاٹائٹٹس بی اور سی میں مبتلا افراد کا مفت علاج بھی کیا جائے گا،ڈاکٹرنوید حفیظ ڈولہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہیپاٹائٹس سے بچاوَ اور آگہی کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے ٹی ایچ کیو دیپالپور میں لگائے جانیوالے کیمپ میں ہیپاٹائٹٹس کے مفت ٹیسٹ اور سکریننگ جاری ہے جبکہ اس موذی مرض میں مبتلا افراد کا علاج بھی مفت فراہم کیا جائے گا ۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو دیپالپور ڈاکٹرنوید حفیظ ڈولہ نے کہا ہے کہ اکیس اکتوبر سے پچیس اکتوبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں پانچ ہزار لوگوں کی سکریننگ کی جائے گی اور بعد ازاں مفت علاج بھی کیا جائے گا ۔
