دیپالپور،تعزیت کیلئے رشتہ دار کے گھرجانیوالا خود اللہ کو پیارا ہوگیا،عبدالغفار ڈولہ ساہیوال سے دیپالپور بس سٹینڈ پہنچتے ہی ہارٹ اٹیک سے چل بسا تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے نورشاہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ عبدالغفار دیپالپور میں اپنے عزیزوں کے ہاں ہونیوالی ایک فوتگی پر آئے لیکن وہ جیسے ہی لاری اڈہ میں بس سے اترے اسی وقت ان کا دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ابتدامیں ان کی شناخت نہ ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر عبدالغفار ڈولہ کے بھانجے میاں زمان ڈولہ نے ان کی شناخت کرلی ۔
