دیپالپور،تعلیمی پسماندگی ہی امت مسلمہ کی ناکامی کا بڑاسبب ہے،میاں محمداسلم ڈولہ

دیپالپور کےمعروف تعلیمی ادارے اے آر سیکنڈری سکول آف سائنس میں میٹرک کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر و پرنسپل ادارہ میاں محمد اسلم ڈولہ نے کہا کہ جدیدتعلیم کے حصول کیلئے اور آج کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہیں ،ادارہ کا معیار ایک دن میں نہیں بن جاتا 27سال سے یہ ادارہ کام کر رہا ہے اور اب یہ ادارہ انٹرنیشنل لیول پر پہچانا جا رہا ہے ۔ہم محنت کی بدولت ISAایوارڈ جیت چکے ہیں، تعلیمی پسماندگی ہی امت مسلمہ کی ناکامی کا سبب ہے ،ادارہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی کردار سازی ادارہ کی اولین ترجیح ہے اور انہوں نے طلباء سے امید ظاہر کی کہ وہ اس ادارہ کا نام روشن کریں گے اور ادارہ کے وقار میں اضافہ کا سبب بنیں گے، ادارہ میں ہم نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں جاری رہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمارے ملک میں در اندازی کی ہے ہماری فوج انڈیا اور مودی کو منہ توڑ جواب دے گی ہماری دفاعی لائن الحمد للہ مضبوط ہے ،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں پاکستانی افواج پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہے اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،پاکستان ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہادر ترین قوم اور بہادر ترین فوج کی وجہ سے اپنی شناخت رکھتی ہے ، تقریب سے سیکشن ہیڈ شاہ برام چشتی ، محمد عاقب چشتی ، محمد شعیب و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمود الحسن بودلہ بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button