7 years old student per FIR darj kr di gai 727

دیپالپور،تھانہ صدر پولیس کی ”فرض شناسی” سات سالہ بچے پرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا

دیپال پور،تھانہ صدر کی پولیس نے دوسری کلاس کے طالب علم سات سالہ بچےاوراس کے والد پر سنگین الزامات عائد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے.7 سالہ بچے ماجد علی پرمحمد اختر نامی شخص کے گھر پر اسلحہ سے مسلح ہو کر لکارنے اور 10000ہزار روپے چوری اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.جبکہ مقدمے میں نامزد بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا جبکہ مدعی مقدمہ نے جھوٹے اور من گھڑت واقعات ترتیب دے کر ذاتی رنجش کی بناء پر مقدمہ درج کرایا ہے بچے کے والد کی درخواست پرمقامی عدالت نے بچے اور اس کے والد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اندراج مقدمے کی رپورٹ طلب کر لی بچے کے والد نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کو خارج کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
nabaligh bachay per FIR darj kr di gai

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں