دیپالپور،تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو ایک دن کیلئے ڈی ایس پی بنا دیا گیا 62

دیپالپور،تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو ایک دن کیلئے ڈی ایس پی بنا دیا گیا

دیپالپور، تھیلیسیمیا فائٹر کو ایک دن کیلئے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، بچے نے ڈی پی او سے اپنی خواہش کا اظہار کیا جس کو پورا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی تاریخ میں پہلی بار ایک دس سالہ بچے کو ایک روز کیلئے اعزازی طور پر ڈی ایس پی کا عہدہ دے دیا۔

تحصیل دیپالپور سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا کے شکار بچے علی حسنین نے ڈی پی او اوکاڑہ سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک روز کیلئے اپنی تحصیل کا بڑا پولیس افسر بننا چاہتا ہے جس پر ڈی پی اواوکاڑہ فرقان بلال نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اے ایس پی منزہ کرامت کو احکامات جاری کئے کہ بچے کو ایک روز کیلئے اعزازی طور پر ڈی ایس پی دیپالپوربنایا جائے۔علی حسنین کو اس کے گھر سے مکمل پروٹوکول کیساتھ ڈی ایس پی آفس لایا گیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔

علی حسنین نے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے ۔بعد ازاں اعزازی ڈی ایس پی علی حسنین نے تھانہ صدر اورہسپتال کاوزٹ کیا جبکہ ریسکیو 1122 کے دورہ کے دوران بھی اسے سلامی دی گئی ۔اس موقع پر علی حسنین کا کہنا تھا کہ وہ ڈی پی او اوکاڑہ اور تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے کام کرنیوالی تنظیم جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا انتہائی مشکور ہے جن کی کاوش سے ڈی ایس پی بننے کی میری خواہش پوری ہوئی ۔

اے ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ اپنی سیٹ پر تھیلیسیمیا بچے کو دیکھ کر بہت خوش ہوں معاشرے کو چاہئے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرے ۔چیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو نے کہا کہ اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہئے اور جو بچے اس مرض کا شکار ہیں ان کو بروقت بلڈ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نوجوان بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں