prince of depalpur won the final match dpl 967

دیپالپور،تیمورفلاپ،باچاخان کی بمباری،پرنس آف دیپالپورڈی پی ایل کی نئی چیمپئین بن گئی

دیپالپورپریمیئر لیگ کے فائنل میں پرنس آف دیپالپور اور دیپالپور قلندرز آمنے سامنے تھے اس بڑے میچ کو دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔پرنس آف دیپالپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ارسلان جمشید بٹ اور دیگر بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ سے 76رنز بنائے جواب میں دیپالپور قلندر نے بیٹنگ شروع کی تو تیمورمرزا اور زوہیب بٹ کریز پر آئے لیکن پرنس آف دیپالپور نے پہلے ہی اوور میں باچاخان نے تیمورمرزا،ذوہیب بٹ اور نعمان کوبرا کو آؤٹ کرکے قلندرز کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کے رکھ دی ۔ان کے بعد عمر گجر بیٹنگ کیلئے آئے تو انہوں نے افراز کھوسو کو دوچھکے اور ایک چوکا لگا کر قلندرز کی میچ میں واپسی کو ممکن بنادیامگر زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور افراز کھوسو کے ہاتھوں ہی بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔چوتھے اوور میں ظہیرکالیا نے بھی افراز کھوسو کو پہلے ایک چھا اور ایک باؤنڈری لگا کر اپنی تجربے کا اظہار کیا۔اب آخری دو اوور ز میں 33رنز درکار تھے اور سٹرائیک اینڈ پر دیپالپورکے بلے باز اصغر ڈوگر تھے جنہوں نے رانا محسن کی دوگیندوں کو باؤنڈری کے باہر اچھال دیامگر رانا محسن نے انہیں کیچ آؤٹ کروادیا ۔اس کے بعد ظہیرکالیا اور خان عمران نے بھی اپنی سی کوشش کی مگر منزل سے دو قدم دور ہمت ہار بیٹھے یوں پرنس آف دیپالپور ڈی پی ایل سیزن فور کی چیمیئن بن گئی۔چیمیئن ٹیم کے آنر وسیم خان کاکڑ اور صدام حسین کو وننگ ٹرافی اور کیش انعام جبکہ رنر ٹیم دیپالپور قلندرز کو رنر اپ ٹرافی دی گئی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی میاں خرم جہانگیر وٹو تھے۔میچ جیتنے کے بعد دیپالپور پرنس کے فینز نے پورے گراؤنڈ مٰں چکر لگایا اور خوب بھنگڑے ڈالے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں