haveli 3 bachon ki purisrar halakat 663

دیپالپور،تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ مزید گھمبیرشکل اختیار کرگیا

دیپالپور کے نواحی حویلی لکھا میں انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محلہ راٹھورانولہ میں ایک ہی گھر کے چار بچوں کی حالت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں الٹیاں اور موشن لگ گئے جن میں سے تین بچے عبدالرحمان عمر پانچ سال،فرحان عمر چارسال اور حمزہ عمرایک سال نے دیکھتے ہی دیکھتے تڑپ تڑپ کرجان دے دی جبکہ دوسالہ ازان علی تاحال موت و حیات کی کشمکش میں ہے ۔اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے کے مطابق سدرہ بی بی اور اللہ دتہ قوم شیخ کی شادی چھ سال قبل ہوئی تھی اور ان کے چار بچے تھے ۔ اہل محلہ میں سے بعض افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کو کوئی چیز پلائی گئی ہے جس کے باعث ان کو موت واقعی ہوئی ہے ۔جبکہ کچھ افراد نے کہا کہ اس گھر میں ایک درخت تھا جس کو کاٹنے کی پاداش میں وہاں موجود جنات نے ان بچوں کی جان لی ہے ۔تاہم حقیقت کیا ہے اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے دوسری جانب معاملہ اس طرح بھی مشکوک ہوگیا ہے کہ ان بچوں کی کی ہلاکت کے کچھ ہی دیر بعد ان کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔عوام نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے قبرکشائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ آصف نوازخان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں