جب سے دنیا بنی ہے زن زر زمین کے جھگڑے ختم ہونے میں نہیں آرہے ایسا ہی جھگڑا آج دیپالپورکے نواحی علاقہ سومیوں بھولو میں بھی پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر دو پارٹیوں کی آپس میں فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ سومیوں بھولو میں زمین کے تنازعہ پر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں دو سگے بھائی اقبال حسن اور زاھد حسن ولد ولد سکندربھی شامل ہیں جبکہ دوسری پارٹی سےاصغر ولد علاول ،اخترولد علاول،رحمت علی ولد ریاض شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے THQ منتقل کر دیا گیا۔جس میں اخترولد علاول کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے طبی امداد دیتے ہوئے لاھور ریفرکردیا گیا۔
