دیپالپور کی جامعہ خلیل اکبر مسجد میں عزت رسول کانفرنس منعقد کی گئی جس میں علمائے کرام و مفکرین اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایم این اے راؤمحمد اجمل خان اور قاری محمد اصغراشرفی و دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا حضور ﷺ کی محبت سے ہے ان کی محبت کے بغیر ہمارا ایمان ادھورا ہے وہ ہمیں ہماری ہر چیز سے زیادہ عزیز ہیں حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں اور حکومت و اقوام عالم کو ہالینڈ کیساتھ بائیکاٹ کرنا چاہئے۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سعید احمد خدری،حاجی محمدنوازقمررزاقی،شیخ عبدالرؤف شہزاد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی.
