دیپالپور،ریاض الجنۃ میں آزادی پاکستان و پیام امن سمینار منعقد 463

دیپالپور،جامعہ ریاض الجنۃ میں آزادی پاکستان و پیام امن سمینار منعقد

دیپال پور(سپیشل رپورٹر)مرکز توحید و سنت جامعہ ریاض الجنہ میں آزادی پاکستان و پیغام امن سیمینار کا انعقاد،نوجوان مذہبی سکالر ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب، ممبر ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹی الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی کی صدارت میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی بالخصوص علماء،صلحاء و شیوخ کو پر امن جدو جہد کرنا ہو گی مسلک و سیاست میں اعتدال پاکستان کی سلامتی و استحکام میں معاون ثابت ہو گی فرقہ واریت کا درس دینے والے اسلام اور پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں محرم الحرام اور ماہ اگست سے ایثارو قربانی کا درس ملتا ہے ملکی بقاء وسلامتی کیلئے سیکورٹی اداروں،افواج پاکستان، پولیس اور سول سوسائٹی کی قربانیاں قابل رشک ہیں سیمینار سے ترجمان پنجاب حکومت سید گلزار سبطین،صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی چوہدری طارق ارشاد خان،سردار شہریار موکل،ایس ایچ او صدر فرخ شہزاد،صاحبزادہ سید انظر شاہ بخاری،ایس ایچ او سٹی چوہدری محمد سرور،سردار افنان خلیل بیگوکا،مولانا شاہد محمود،کالم نگار قاسم علی اور سینئر صحافی امجد مغل ودیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے علماء کرام پر اعتبار کی عملی جھلک تقریب پرچم کشائی انہی کے ہاتھوں کروانا ہے ہمارا نصب العین اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کے مسلک کو چھیڑونہیں،محبتیں محبتوں کے فروغ اور نفرتیں نفرتوں کے وجود کا سبب بنتی ہیں خوشحال پاکستان کیلئے مثبت سوچ کو فروغ،منفی رویوں کا خاتمہ از حد ضروری ہے آزادی کا مقصد ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے انسان کو مکمل حقوق حاصل ہونا ہے ملکی سلامتی، رواداری اور استحکام کے خلاف ہر سازش باہمی اتفاق و اتحاد سے ناکام بنائیں گے افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور علماء اکرام نظریاتی سرحدوں کے محافظ و نگہبان ہیں صحابہ اکرام ؓ کی بدولت ہم کلمہ گو مسلمان ہیں کلمہ گو مسلمان صحابہ و اہلیبیت کو معیار ایمان سمجھتے ہیں ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کے ذریعے پاکستان کو شام و عراق بنانا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت ہونے نہیں دیں گے آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت اس کی قدر کرنے والی قومیں ہی دنیا میں عروج حاصل کر تی ہیں مرکز توحید و سنت جامعہ ریاض الجنہ کے بانی اور مہتمم و خطیب تمام قومی ایام میں ایسے سیمینار انعقاد کرواکر اور تمام مسالک و طبقات کو ایک پر امن پلیٹ فارم پر جمع کرکے عملاً اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے اور درس دیتے ہیں،ایسے پروگرامز کا انعقاد یقینا پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمن، مولانا اقبال قاسمی،مفتی لیاقت علی طارق،صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی،مولانا عبد الستار،مولانا عبد الرشید،مولانا حذیفہ نور،قاری عبدالروف سمیت معززین شہر،علماء کرام اور صحافیوں کی کثیر تعدادموجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں