دیپالپور،جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن شاہی مسجد میں انٹرنیشنل محفل قرآت منعقد 194

دیپالپور،جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن شاہی مسجد میں انٹرنیشنل محفل قرآت منعقد

رپورٹ:قاسم علی

قدیم ترین و عظیم علمی درسگاہ جامعہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن شاہی مسجد میں انٹرنیشنل محفل قرأت منعقد کی گئی جس میں پاکستان اور مصر سے مشہور قراء حضرات نے شرکت کی اور تلاوت قرآن سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔اس مبارک محفل قرأت کی سرپرستی پیرطریقت ولی کامل استاذالعلما حضرت مولانا سیدانورشاہ صاحب بخاری نے فرمائی جبکہ صدارت ابن انور مولانا پیرسیدانظرمحمود شاہ صاحب بخاری نے کی اورزیرنگرانی ابن انور حافظ پیر سیدانصرمحمودشاہ صاحب بخاری تھی اس کے علاوہ تمام تر انتظامات ابن انور مولانا پیرسیداختر محمود شاہ صاحب بخاری دیکھتے رہے۔ محفل کے مہمانان خصوصی میں حضرت مولانا سید عبدالخبیرآزاد صاحب چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب بادشاھی مسجد لاہور اور ثناخان مصطفی ۖ چیئرمین بزم حسان پاکستان حضرت مولانا شاہد عمران عارفی تھے ۔ متبرک محفل میں قاری المقری الشیخ محمود کمال مصر، قاری المقری سلمان الشہاب مصر قاری المقری، قاری عبدالرشید لاہور، اور قاری المقری طاہر فرام کوئٹہ نے رات بھر اپنی خوبصورت قرأت سے حاضرین کے دلوں کومنور کئے رکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حضرت مولانا سیدانورشاہ صاحب بخاری نے کہا کہ اس ادارے نے ہمیشہ قرآن کی تبلیغ و ترویج میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے ۔اور الحمدللہ اس ادارے سے فارغ شدہ طالبعلم آج مختلف شہروں اور ملکوں میں دین کی تعلیمات پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اس پروقار محفل قرأت میں معروف مذہبی ،سماجی،علمی و ادبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جامعہ شاہی مسجد کی انتظامیہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں