583

دیپالپور،جسے اللہ رکھے،دوران کھدائی ملبےکے نیچے آنیوالا زندہ بچ نکلا

بیشک زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ اپنی اس قدرت کا اظہار کرتا رہتا ہے آج بھی اس وقت دنیا نے یہ منظر دیکھا۔ہوا کچھ یوں کہ کچہری چوک کے قریب دوکانیں گرائی جارہی تھیں کہ اچانک بھاری ملبہ نیچے آن پڑا جس کے نیچے بلال نامی مزدور دب گیا فوری طور پر ریسکیو 1122 پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کیساتھ مل کر بلال کو نکالنے کی تگ و دو کرنے لگے اس وقت یہی لگ رہا تھا کہ بلال زندہ نہیں بچا ہوگا مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق بلال زندہ سلامت تھا تاہم معمولی زخموں کی وجہ سے اسے ٹی ایچ کیو دیپالپور منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے کلمہ کا ورد کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔بلاشبہ اللہ سب کچھ کرنے پر قادر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں