دیپالپور،حکومت کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ سرکاری سطح پر منانے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں اس دن کو منانے کیلئے خصوصی اہتمام دیکھنے میں آئے دیپالپور کی شاہی مسجد میں 71ویں سالانہ سیرت النبی ﷺ کا نفرنس منعقد کی گئی جس میں جمیعت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما سینیٹرمولانا حمداللہ،مولاناسیدفیصل ندیم شاہ،الحاج سید محمدانورشاہ بخاری،سیدانظرمحمودبخاری،سیداخترمحمودبخاری،مولانامحمدسلیم طاہر،مولانامحمدحسان صدیقی اورقاری شاہدمحمودسمیت علمائے کرام نے شرکت کی اور رسول خدا ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
اسی طرح بزم غلامان مصطفی ﷺ کے زیراہتمام ایک محفل منعقد کی گئی جس میں ایم این اے راو محمد اجمل خاں ، ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر ، مخدوم سید مظہر علی شاہ گیلانی ،سید سرفراز حیدر گیلانی،سید قاسم علی شاہ گیلانی ، سید فیضان حیدر گیلانی، سید گلزار سبطین نقوی،چوہدری طارق ارشاد خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ ،سابق صدر بار میاں سجاد احمد خاں وٹوایڈووکیٹ ،تحصیلدار رانا محمد امجد ،سینئر صحافی علامہ محمد اصغر مجددی، علامہ ساجد ستار نوری ،الحاج نواز قمر رزاقی،پیر علی حیدر چشتی ،ڈاکٹر عادل رشید نے شرکت اس موقع پر مقررین نے کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ کو لازم پکڑنے کی تاکید کی۔
اس سلسلے میں بزم عاشقان رسول ﷺ نے ہمیشہ کی طرح نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا اور مشعل بردار جلوس نکالا۔یہ ساتواں مقابلہ حسن نعت تھا جس میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات دئیے گئے جبکہ اس کے بعد مشعل بردار جلوس نکالا گیا جو میلاد ہاؤس حویلی لکھا روڈ سے شروع ہوکر مدینہ چوک پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کی قیادت صدر بزم عاشقان رسول الحاج محمد نواز قمر رزاقی سید قاسم گیلانی سجادہ نشین سخی سیدن سائیں اور وایس چیرمین ضلع کونسل راو سعد اجمل خان نے کی اس کے علاوہ بچوں کی جانب سے تیار کیے گئے خانہ کعبہ اور گنبد خضری کے دیدہ زیب ماڈلز مرکز نگاہ بنے رہے.معروف شاعر جناب سرور جاوی اور ایس ڈی او دیپالپور میاں طارق بشیر بھی اس پروگرام میں خصوصی طور پر شریک تھے.
میونسپل کمیٹی دیپالپور کے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ کی قیادت میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر بزم غلامان مصطفی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس کا استقبال کرتے ہوئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین بلدیہ راجہ غضنفر علی جتالہ ، چیف آفیسر چوہدری محمد افضل زاہد ، میونسپل آفیسر فنانس ملک اللہ دتہ جھجھ ، سابق صدر دیپال پور پریس کلب چوہدری محمد حسین ایاز،صدر ایپکا میاں نعیم احمد بھٹہ، حاجی محمد نواز کھوکھرسمیت عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.
اس سے قبل نو ربیع الاول کو بزم اویسیہ عاشقان رسول ﷺدیپالپور کے زیر اہتمام جشن آمد رسولﷺ کے سلسلے میں لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیرریاض اویسی ،پیرنوید اویسی،راؤمحمداجمل خان،میاں سجاد احمدوٹو ایڈووکیٹ اور ڈاکٹرعادل رشید نے کی.موٹرسائیکل ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
