349

دیپالپور،جنسی اسکینڈل میں ملوث گرفتار مرکزی ملزم کا دہشت گردی کی عدالت نے پانچ روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

اے ایس پی نوشیر واں کے مطابق گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ سے گرفتار پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل حافظ یوسف جس کو جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا تھا اس کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم یوسف کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ایا یس پی کے مطابق گرفتار ملزم حافظ یوسف نے پولیس کے سامنے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنسی اسکینڈل میں ملوث ہے لیکن اب اس نے یہ کام چھوڑ دیا ہے پولیس نے شک کی بنا پر ایک اور شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کے علاوہ 377،376کو بھی شامل کر لیا گیا ہے نوشیر وان چانڈیو کے مطابق اس اسکینڈل میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے جنسی اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم حافظ یوسف کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.