moke excercize in sports stadium depalpur 475

دیپالپور،جنگی صورتحال کے تناظر میں حفاظتی اقدامات کی ریہرسل کا اہتمام

دیپالپورسپورٹس سٹیڈیم میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ریہرسل کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو1122،بلدیہ دیپالپور اور پولیس نے حصہ لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بلدیہ ملازمین کو ٹریننگ دی اور ریہرسل کروائی ۔اس موقع تحصیلدار دیپالپور رانا امجد اور ایس ڈی او بلدیہ دیپالپور چوہدری طاہر نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر جان دینے کیلئے تیار ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پاک آرمی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں