دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ریسکیو1122کے زیراہتمام ہیٹ سٹروک بارے آگہی کیمپ منعقد
رپورٹ:قاسم علی
دیپالپور میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے کام کرنیوالی مشہور ومعروف تنظیم جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فلاح عامہ کیلئے ایک ایونٹ "ہیٹ سٹروک سے آگاہی اور بچاؤ” کے نام سے ایک کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ریسکیو1122نے بھی بھرپور شرکت کی ۔
جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن ویسے تو تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کو بلڈ فراہمی میں معاونت فراہم کرتی ہے مگر اس کے پرجوش کارکن اس کے علاوہ بھی فلاح عامہ کے چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر ورکنگ کرتے رہتے ہیں جن میں میڈیکل کیمپ،رمضان میں مستحق افراد کو راشن کی فراہمی ،عیدیں پر بچوں میں عیدی کی تقسیم وغیرہ اور اسی طرح جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گرمی کے باعث ہیٹ سٹروک سے بچاؤ بارے آگہی دینے کیلئے ایک کیمپ دیپالپور مدینہ چوک میں منعقد کیا ۔
اس کیمپ میں ریسکیو 1122 نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پر ٹھنڈے و صحت بخش مشروبات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن سے عوام کی تواضع کی گئی جبکہ ہیٹ سٹروک سے بچاو کیلئے ہدایات پر مبنی پمفلٹ بھی عوام میں تقسیم کئے گئے۔ عوام نے جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو خوب سراہا۔
ریسکیو1122دیپالپور کے انچارج ندیم جتالہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ سٹروک بارے آگاہی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام گرمی کے موسم میں اس کے مضر اثرات سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کے فلاحی کام لوگوں کے دل میں اس تنظیم کی قدرومنزلت دن بدن مزید بڑھا رہے ہیں میں اس مشن میں شامل جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کے تمام عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
چیئر مین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو اور صدر سید فدا حسین نے کہا کہ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن محض ایک تنظیم کا نام نہیں بلکہ یہ خدمت انسانی کا ایک ایسا مشن ہے جس میں سب کو شامل ہونا چاہئے الحمدللہ دیپالپور کی باشعور عوام نے ہمارے مشن کو پسند کیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی سے ہم مزید جذبے کیساتھ پہلے سے بہتر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم ایک بڑا میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائینگی۔