دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا 71

دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا

دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا، حکومت اورمعاشرہ تھیلیسیمیا بچوں کی جانب خصوصی توجہ دے،چیئرمین علی جگنو،ڈاکٹرعادل رشید تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں تھیلیسیما کے شکار بچوں کیلئے کام کرنیوالی تنظیم جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو لاری آڈہ دیپالپور سے شروع ہو کر مدینہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی میں جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران,ریسکیو 1122،سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرعادل رشید اور کالم نگار قاسم علی نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک انتہائی موذی مرض ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت اور معاشرے کی اجتماعی توجہ کی ضرورت ہے ۔عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ وہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کروائیں ۔نوجوانوں کو چاہئے کہ تھیلیسیمیا بچوں کیلئے خون عطیات کرنے میں ہرگز کنجوسی نہ کریں ۔

بلڈ ڈونیشن کرنے سے نہ صرف ان بچوں کو زندگی ملتی ہے بلکہ ڈونر کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دیپالپور میں جلد از جلد تھیلیسیمیا سنٹر قائم کیا جائے تاکہ یہاں موجود بچوں کو بروقت خون فراہم کرکے ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ریلی میں موجود شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز پکڑ رکھے تھے جن پر تھیلیسیمیا بچوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں