دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا

دیپالپور۔ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چوتھا فری میڈیکل کیمپ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ سرائے امر سنگھ میں منقعد کیا گیا جس میں ڈاکٹر سید شان رضا رضوی ڈاکٹر عرفان ڈاکٹر طارق وٹو آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ عبدالستار سکین سپیشلسٹ میو اسپتال لاہور ڈاکٹر انعم اشرف چائلڈ سپیشلسٹ ایکس میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو دیپالپور ڈاکٹر اقصی رانا ریڈیالوجسٹ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ دیپالپور ڈاکٹر فرینا وقار الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ بی ایچ یو مظہرآباد اور محمداحمد لیب ٹیکنولوجسٹ مفت طبی معائنے کئے اس موقع پر 264مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور تمام مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں علاوہ ازیں الٹراساونڈ شوگر اور ہیپاٹائٹس بی سی کے ٹیسٹ اور بلڈ گروپ بھی کیے گئے جگنو ویلفر فاؤنڈیشن دیپالپور کے چیئرمین علی جگنو آرائیں و دیگر نے اتحاد پریس کلب دیپالپور کے صدر الیکٹرونک میڈیا میاں سجاد حسین بودلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحصیل دیپالپور میں طبی سہولیات بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہم سب دوستوں نے عوام کو طبی سہولیات اور بروقت خون کی فراہمی کے لیے جگنو ویلفر فاؤنڈیشن کے نام سے تنظیم بنائی ہے ہم نے اپنے ہی خرچے پر سینکڑوں کی تعداد میں غریب لوگوں کو بلڈ ڈونیٹ کیا ہے اور ہم آئندہ بھی اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور آج ہمارے اس کیمپ میں ریسکیو1122 کی ٹیم نے بھی ہمارا ساتھ دیاکمزور مریضوں کو ان کے گھر تک لانے لیجنے میں ہمارا ساتھ دیا

دیپالپور،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button