depalpur se transformer chori ho gay 649

دیپالپور،حجرہ سے متعدد ٹرانسفامر چوری کرلئے گئے

بجلی چوری کا تو آپ سنتے ہی آئے ہوں گے لیکن اس کیساتھ ٹرانسفامر ہی اتارکر بیچنا شروع کردئیے گئےہیں اس سلسلے میں گزشتہ رات دیپالپور کے نواحی گاوں لدھیوال میں نامعلوم چوربجلی نہ ہونے اور اندھیرے کا فائدہ آٹھاتے ہوئے مقامی زمیندار شہزاد احمد طاہر کے دو ٹرانسفامر کا قیمتی سامان نکال کر لےگئے ہیں.
یادرہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹرانسفامر چوری کی وارداتیں تسلسلی سے ہوریہ ہیں چند روز قبل حجرہ تھانہ کی حدود میں گاؤں مہتم چاہ بٹھیاں والا سے ایک ہی رات میں تین ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر چوری ہوگئے تھے.
اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرانسفامر چوری میں واپڈا دفتر کے اہلکار بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کو فوری سراغ لگاکر ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں